کوئٹہ، جماعت اسلامی بلوچستان کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ،سیاسی اور علاقائی صورتحال کاجائزہ
مظلوم بلوچستا ن کیساتھ اقتصادی راہداری کے سلسلے میں زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،مقررین
جمعہ 8 جنوری 2016 20:35
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس صدر سیاسی کمیٹی زاہداختر بلوچ منعقدہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ،مولانا محمد عارف دمڑ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،حافظ نورعلی ،جمیل احمد مشوانی ،عبدالغفار مدنی کاکڑ،سکندر ایڈوکیٹ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی اور علاقائی صورتحال کاجائزہ لیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مظلوم بلوچستا ن کیساتھ اقتصادی راہداری کے سلسلے میں زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
صوبائی دارالحکومت اور گوادر سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہر مسائل ومشکلات کا شکار ہیں حکومت کو یکسوئی اور اخلاص سے ان مسائل پرتوجہ دینا چاہیے ۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی صوبے میں عوامی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے آوازبلند کرتی رہیگی ۔بلوچستان کے نئے حکومت کو آئندہ ڈھائی سال میں اجتماعی سلگتے مسائل پر کو ترجیح میں رکھیں تاکہ بدترین مسائل میں کمی آسکیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کا رویہ قیام پاکستان سے بلوچستان کیساتھ بہتر نہیں ہے اگر بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق ملتا تو آج بلوچستا ن کی حالات اتنی خراب نہ ہوتی ۔بلوچستان کے عوام کیساتھ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ہمیشہ زیادتیاں کی ہیں کبھی پیکیج کے نام پر اورکبھی آپریشن کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے ۔وفاقی ملازمتوں اورخصوصاً تعلیم وصحت کے شعبوں میں زیاتیاں روزکے معمول ہیں ۔ہم بلوچستان کو معاشی وآئینی حقوق دلاکر رہیں گے بلوچستان کے عوام کو اگر معاشی آئینی حقوق مل گیے تو حالات یکسر تبدیل ہوگئےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.