لاہور،پنجاب اسپورٹس بورڈ نے صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کیلئے آئی سی سی صدر ظہیر عباس کی خدمات حاصل کر لیں
جمعہ 8 جنوری 2016 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پنجاب اسپورٹس بورڈ نے صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کے لیے آئی سی سی کے صدرظہیر عباس کی خدمات حاصل کر لیں، کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہوں ظہیر عباس ، کرکٹ اکیڈمیز سے نا صرف قومی ٹیم کونیا ٹیلنٹ ملے گا بلکہ گلی محلے کی سطح تک کرکٹ گراونڈز آباد ہوں گے۔پنجاب اسپورٹس بورڈ نے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس سے باقاعدہ تعاون حاصل کر لیا۔
صوبائی وزیرکھیل رانامشہوداحمد نے کرکٹرظہیر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کلبز کی بہتری کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے، ضرورت پڑنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو اضافی فنڈز بھی جاری کریں گے۔(جاری ہے)
عالمی کرکٹ کونسل کے صدر ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے اپنی گفتگو میں توقع ظاہر کی کہ اکیڈمیز کا قیام پاکستان کرکٹ میں ایک نئی روح پھونکے گا، ان اکیڈمیز سے نا صرف نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گابلکہ مقامی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔
پنجاب اسپورٹس بورڈ سے معاہدے کی رو سے ظہیر عباس صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں فریقین اس ایم او یو کے نتیجے میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر مطمئن نظر آئے۔بزمیمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.