جامعہ کراچی: پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

جمعہ 8 جنوری 2016 21:49

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)جامعہ کراچی کے شعبہ شماریات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم کے اعلامیہ کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں ہونے والے داخلوں کی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ میرٹ لسٹ میں آچکے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی داخلہ فیس مبلغ 13500/= روپے کا فیس واؤچر 11 تا22 جنوری 2016 ء تک یوبی ایل بینک کیمپس برانچ میں جمع کرادیں۔