ہماری کوشش ہے عوامی سطح پر سرکاری سکولوں سے متعلق منفی تاثر زائل ہو،محمد عاطف
جمعہ 8 جنوری 2016 21:53
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں کے کلاس ون تا سیکنڈ ائیر کے طلباء کو اعلیٰ کوالیفائیڈاساتذہ کے ساتھ ساتھ سائنس اور انگریزی مضامین کے ویڈیوز کے ڈی وی ڈیز اور ایس ڈی کارڈزبھی دیئے جائیں گے تاکہ انہیں تیاری میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹیوشن سے بھی نجات ملے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اس مقصدکے لئے حکومت خیبرپختونخوااورسبق فاوٴنڈیشن کے درمیان بہت جلدمفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پردوسروں کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم اور سبق فاوٴنڈیشن کے سربراہ اقبال مصطفیٰ خان بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کے سکھانے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے مزیدکئی اقدامات زیر غور ہیں۔
انہوں نے کہا اگر اسی جذبے کے ساتھ تعلیم کی ترقی کے لئے کام کیا جاتاتوآج ہم تعلیمی انحطاط کا شکار نہ ہوتے اور سکولوں کا یہ برا حال نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ عوامی سطح پر سرکاری سکولوں سے متعلق منفی تاثر زائل ہو اور ان سکولوں پر عوام کا اعتما د بحال ہو کرنجی شعبے کے لئے رول ماڈل بنائیں۔عاطف خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچے کسی سے کم نہیں اگر انہیں کسی بھی شعبے میں صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے تو وہ کرکے دکھا سکتے ہیں اور حالیہ صوبائی سپوٹس فیسٹیول اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی دیکھ کر انہیں دلی خوشی ہوئی اور امید بر آئی ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ مستقبل میں یہ بچے ہر شعبے میں سب سے آگے ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.