ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی کئی واردتوں میں گرفتارجرائم پیشہ گینگ سے تفتیش میں اہم پیش رفت

گینگ کے ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا امکان اعلی سطح پر اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

جمعہ 8 جنوری 2016 22:57

اسلام آباد /ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی کئی واردتوں میں گرفتارجرائم پیشہ گینگ کے ممکنہ سپولت کاروں کے خلاف کاروائی کا امکان ہے ،تفتیش میں پیشرفت کا امکان ہے اور گینگ سے کئی اہم انکشافات کی اطلاعات ہیں ۔ اسلام آباد کے سینئر صحافی اکرم عابد کے گزشتہ سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے والے چھوٹے بھائی محمد خلیل کے مقدمہ قتل میں پولیس کی جانب سے نامزد ملزمان کا بھی اس گینگ سے تعلق بتایا گیا ہے ۔

اسلام آباد کے متزکرہ صحافی کے آبائی علاقے ڈیرہ میں ان کے چھوٹے بھائی کی اس ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی نوٹس لیتے ہوئے آئی پی پولیس خیبرپختونخوا سے رابط کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حال ہی گرفتار جرائم پیشہ گینگ سے پولیس کو اہم معلومات ملی ہیں جس کی بنیاد پر اس گینگ کے ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف جلد کاروائی کا امکان ہے اس گینگ کے بارے میں اعلی سطح پر معلومات کا تبادلہ بھی ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گینگ کی ممکنہ سرپرستوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس گینگ کو حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے پریس کانفرنس کی ہے پولیس کے مطابق اس جرائم پیشہ گینگ نے کئی سیگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے یہ گینگ کئی افراد پر مشتمل ہے ا اعتراف جرم میں قتل،ڈکیتی اور رہزنی کی کئی واردتوں شامل ہیں ان وارداتوں کے حوالے سے پولیس نے برآمدگیان بھی کی ہیں ۔امکان ظاہرکیا گیا ہے کئی عرصے سے سرگرم اس گینگ کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہوسکتی ہے ۔گرفتارجرائم پیشہ گینگ میں صحافی کے بھائی کے قتل کے ملزمان بھی شامل بتائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :