چورمسجد سے تین ممتاز کاروباری شخصیات کے نامور برانڈز کے ہزاروں روپے مالیت کے جوتے اٹھا کر لے گیا
تینوں شخصیات نے جوتے چور کی اطلاع دینے یا جوتے واپس کرنے کی صورت میں ہزاروں روپے انعام کا اعلان کر دیا
جمعہ 8 جنوری 2016 22:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء)نا معلوم چورنماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی تین ممتاز کاروباری شخصیات کے نامور برانڈز کے ہزاروں روپے مالیت کے جوتے اٹھا کر لے گیا ، تینوں شخصیات نے جوتے چور کی اطلاع دینے یا جوتے واپس کرنے کی صورت میں ہزاروں روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا ۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید ،، فارما انڈسٹری کی ممتاز شخصیت خواجہ شاہ زیب اکرم اورفلور انڈسٹری سے وابستہ جبار خالد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد گئے تھے کہ اس دوران نا معلوم چور تینوں شخصیات کے نامور برانڈز کے ہزاروں روپے مالیت کے جوتے اٹھا کر لے گیا ۔
نماز کی ادائیگی کے بعد کافی دیر تک تلاش میں ناکامی کے بعد ہزاروں روپے مالیت کے جوتے پہن کر جانے والی تینوں شخصیات مسجد سے پلاسٹک کے جوتے پہن کر واپس لاہور چیمبر پہنچیں ۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں شخصیات نے چور کی اطلاع دینے یا چور کی طرف سے جوتے واپس کرنے کی صورت میں ہزاروں روپے انعام کا اعلان کر دیا ہے ۔ ممتاز شخصیات کی جوتے چوری کی خبر لاہور چیمبر میں موضوع بحث رہی جس سے ماحول کشت زعفران بنا رہا ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.