کراچی، پاکستان بازار حملہ کیس، 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان بازار پولیس پر حملہ کیس میں تفتیشی افسر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔2014 میں ہونے والے پاکستان بازار پولیس حملہ کیس کی سماعت ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔
(جاری ہے)
عدالت نے گواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر اورنگزیب جدون ریاض اور نصیر سمیت 5پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تفتیشی افسر گرفتار ملزم عثمان کے خلاف نہ گواہ پیش کررہا ہے نہ خود پیش ہورہا ہے ، عدالت نے ایس ایس اپی ویسٹ کو پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ پولیس اہلکار گزشتہ کئی سماعتوں پر پولیس حملہ کیس کے ملزم عثمان کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ملزم پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس پر حملے کا الزام ہے۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.