سندھ صوبائی حکومت کی پولیس محکمے اورانتظامی معاملات میں مداخلت بند کی جائے، ایماندار پولیس آفیسر کو داڑھی رکھنے کی پاداش میں تعنیات نہ کرنا قابلِ مذمت ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی مقامی عمائدین سے ملاقات، اقلیتوں کی حفاظت اور مندروں کو سرکاری سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء)پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے سندھ صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک انتظامیہ بالخصوص پولیس کے محکمے میں پیپلز پارٹی کی سیاسی مداخلت بند نہیں ہوگی، تھر اور سندھ کے معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع، مویشیوں کی ہلاکت اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔
اسلام کوٹ کے مقامی عمائدین کے وفد سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اقلیتوں کیلئے سندھ کا پرامن ترین علاقہ مٹھی اب ہندوؤں کیلئے سب سے خطرناک جگہ بنتا جارہا ہے، رواں ہفتے ہندو کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کیلئے مٹھی میں 2دوکانوں کے تالے جبکہ 2دوکانوں کے تالے اسلام کوٹ میں توڑ کر نقدی و سامان لوٹ لیا گیا، گزشتہ دنوں میں مٹھی کے کرشنا مندر کی بے حرمتی کرتے ہوئے پیسے چرالیے گئے، ایسا ہی افسوسناک واقعہ اسلام کوٹ میں ہفتے کے روزسنتھ نینورام آشرم میں بھی پیش آیا جہاں ڈکیتی کی کامیاب واردات کی گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.