لاہور سٹاک ایکسچینج کے ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز باقاعدہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شامل
ٹریڈنگ رائٹ کے بعد 11جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے آغاز کے ساتھ ممبران نئی ایکس چینج میں ٹریڈنگ کر سکیں گے
ہفتہ 9 جنوری 2016 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء ) پاکستان سٹاک ایکس چینج کے تاریخی افتتاح سے قبل سابقہ لاہور اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ رائٹ انٹائٹل سرٹیفیکیٹ ہولڈرز کو با قاعدہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین جناب ظفر حجازی ، چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکس چینج اور ایل ایس ای کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک پر وقات تقریب میں ایل ایس ای کے ٹی آر ای ہولڈرز میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ممبر شپ کے سر ٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ رائٹ حاصل ہونے کے بعد ۱۱ جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے آغاز کے ساتھ ہی یہ ممبران نئی ایکس چینج میں ٹریڈنگ کر سکیں گے۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئر مین ظفر حجازی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لئے ایل ایس ای کے ممبران کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)
انہون نے کہا کہ گیارہ جنوری سے جنوری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز کر دیا جائے گاجو کہ ایک تاریخی اقدام ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اسٹریٹجک سرمایہ کار جنہوں نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی، انہیں بھی اس تقریب میں مدعو کی گیا ہے۔ ظفر حجازی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام سے مارکیٹ مستحکم ہو گی ، ٹریڈنگ کا حجم بڑھے گا اور سرمایہ کاروں کے لئے نئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بہتر انداز سے ریگولیٹ کرنے کے لئے مکمل طور پر نیا ریگولیٹری فریم ورک اور قوائد و ضوابط لاگو کئے جا رہے ہیں جن میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی ٹیم نے ایل ایس ای کے سابق ٹی آر ای ہولڈرز کو نٗی اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ سے متعلق بریفنگ دی اور دیگر تکنیکی معاملات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایل ایس ای کے ٹی آر ای ہولڈرز نے پی ایس ایکس کی ممبر شپ دینے پر چیئر مین سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کے لئے ایس ای سی پی کی کوششوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور ڈیموں میں نہانے اور تیراکی پر 30 روز کیلئے پابندی نافذ
-
فرانس میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچادی،ہلاکتیں 2 ہزار سے زائد ہوگئیں
-
نجی شعبے ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نہال ہاشمی ، گورنر سندھ
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی یکہ غنڈ مہمند میں پولیس ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت
-
ایف آئی اے کی کارروائی، 2 سال سے مطلوب انسانی اسمگلر ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار
-
کاروباری برادری ملکی ترقی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، گورنر سندھ
-
ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی، پیٹرول اور ڈیزل سستے، ٹماٹر 125 فیصد مہنگے ہوگئے
-
شرجیل میمن اور رانا قاسم نون کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے نئی پالیسی سفارشات حکومت کو پیش
-
پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ، سپلائی متاثر ہونے لگی
-
دانہ سر بس حادثے کے جائے وقوعہ پر حکومت بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومت کی ریسکیو سرگرمیاں جاری
-
شازیہ مری کا شیرانی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.