تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال
منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی ،ریو نیو میں بھی اضافے ہوگا‘ذرائع محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
اتوار 10 جنوری 2016 12:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز کی لیجنڈزکی تصاویر سے مزین نمبر پلیٹوں کے اجراء کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ،منظوری ملنے کی صور ت میں نمبر پلیٹیں باقاعدہ بولی کے ذریعے جاری کی جائیں گی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریک پاکستان کے سرکردہ قومی رہنماؤں،ادبی شخصیات ، کھیلوں اور شوبز سمیت دیگرشعبوں کی لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی تصویر کے تھیم پر مبنی تصاویر کا اجراء کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے اس کی سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھجوا دی ہے جس کی منظوری ملنے کی صورت میں اس پر اگلے ماہ سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر کام کر کے سمری منظوری کے لئے بھجوا دی گئی ہے ۔تصویر کا تھیم ہونے کے باعث نمبر پلیٹوں کا سائز بڑارکھا جائے گا اورنمبر پلیٹ پر ’’ڈائی ‘‘کے ذریعے ہی تصویر کا تھیم دیا جائے گا ۔ ااگر ان نمبر پلیٹوں کا اجراء ہوتا ہے تو اس سے یقینا ریو نیو میں اضافے کا امکان ہے ۔ مذکورہ نمبر پلیٹوں کا اجراء بھی باقاعدہ بولی کے ذریعے کیا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.