ریحام خان کی حنیف عباسی کے ہمراہ عمران خان کے انتخابی حلقے کے دورے کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد
سوشل میڈیا پر ریحام خان پر سخت تنقید ، بعض نے سخت ناقابل اشاعت اور نازیبا الفاظ استعمال کیے
پیر 11 جنوری 2016 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے ہمراہ عمران خان کے انتخابی حلقے این اے 56 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کی تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریحام خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض سوشل میڈیاصارفین نے انکے لیے سخت ناقابل اشاعت اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے ہمراہ مسلم ہائی سکول روالپنڈی کے سپورٹس گراؤنڈ اورعمران خان کے حلقے کے دیگر ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد ریحام خان پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔(جاری ہے)
فیس بک اور ٹویٹر پر لوگوں نے ریحام خان کی حنیف عباسی کے ہمراہ دورے کی تصویر پر شدید تنقید کی اور سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا۔
فیس بک پر ایک شخص نے پوچھا کیا اب ریحام خان یہاں سے عمران خان کے خلاف الیکشن لڑیں گی ؟گل رخ نامی صارف کا کہنا تھاکہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی اور غنڈے بے چارے رضیہ پر بہک گئے ۔ایک شخص نے لکھا کہ اچھا ہوا کہ عمران خان نے ریحام کو طلاق ہی دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.