وفاق کی حکومت سندھ کو اسیٹل ملز خریدنے یانہ خریدنے کے لیے 21 جنوری تک کی ڈیڈلائن

پیر 11 جنوری 2016 22:58

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کو اسیٹل ملز خریدنے یانہ خریدنے کے لیے 21 جنوری تک کی ڈیڈلائن دی ہے ، سرکاری ذرائع کے مطابق چار ماہ قبل وفاقی وزارت پیداوار اور وفاقی نجکاری کمیشن نے حکومت سندھ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر حکومت سندھ اسٹیل ملز خریدنا چاہتی ہے تو اس بارے میں آگاہ کیا جائے اس کے بعد حکومت سندھ نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ابھی کمیٹی نے حتمی فیصلہ بھی نہیں دیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 21 جنوری کی ڈیڈلائن دے دی ہے اس عرصہ میں حکو مت سندھ نے اگر کوئی جواب نہ دیا تو پھر وفاقی حکومت اپنی مرضی کا فیصلہ کرلے گی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے سابق صدر آصف زرداری سے صلاح مشورے تیز کردیے ہیں 21 جنوری سے پہلے حکومت سندھ حتمی فیصلہ کرلیگی۔

متعلقہ عنوان :