ڈینگی اور خناق کے بعد سوائن فلو پنجاب پر حملہ آور‘ 7 شہری جاں بحق
منگل 12 جنوری 2016 11:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ لاہورکے نجی اسپتال میں زیرعلاج 61سالہ خاتون طاہرہ بیگم سوائن فلو سے جاں بحق ہو گئی جس سے پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں سوائن فلو کامرض شدت اختیار کر گیا ہے اور اس سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔
لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج اکسٹھ سالہ خاتون طاہرہ بیگم کے جاں بحق ہونے کے بعد یہ تعداد 7ہوگئی ہے۔اس سے قبل ملتان کی 49سالہ ارفع خالد اور مظفر گڑھ کی 30سالہ جمیلہ سمیت مختلف شہروں کے چھ افرادزندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ پنجاب بھر میں سوائن فلو کے اب تک 21 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ لاہور کے نجی اسپتالوں میں سوائن فلو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.