حکومت پہلے مشرقی روٹ کو مکمل کرنا چاہتی ہے‘ صرف سڑک بننے سے فائدہ نہیں دیگر سہولیات بھی ملنی چاہئیں‘ اورنج ٹرین پر 160ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے مکمل کیا جائے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 12 جنوری 2016 16:17
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پہلے مشرقی روٹ کو مکمل کرنا چاہتی ہے‘ صرف سڑک بننے سے فائدہ نہیں دیگر سہولیات بھی ملنی چاہئیں‘ اورنج ٹرین پر 160ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے مکمل کیا جائے۔ وہ منگل کو پشاور میں غلام احمد بلور سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے سات اور بلوچستان کے پانچ اقتصادی زونز کے لئے کوئی پیسہ نہیں دیا۔ حکومت صرف اعلان کا لالی پوپ دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین پر 160ارب روپے ضائع کئے جارہے ہیں حکومت عوام کا پیسہ ضائع کررہی ہے۔
کرپشن ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کرپشن سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی ہورہی ہے۔ ہم نے اپنی حکومت میں وفاق کو مضبوط کیا۔ موجودہ حکومت کمزور کررہی ہے۔ بے اعتمادی بڑھ رہی ہے ہم نے حکومت کا ساتھ دے کر اعتماد کی فضا قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مشرقی روٹ کو مکمل کرنا چاہتی ہے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو پہلے مکمل کیا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.