پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم قومی منصوبہ ہے،اتفاق رائے پیداکیا جائے‘ماضی میں کالاباغ ڈیم جیسے قومی مفاد کے منصوبے کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا‘حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کوجلد از جلد دور کرے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد کا بیان
منگل 12 جنوری 2016 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم قومی منصوبہ ہے۔وفاقی حکومت اس حوالے سے صوبوں میں پائے جانے والے خدشات اور تحفظات کو دور کرے اور اتفاق رائے پیداکرے تاکہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب رواں دواں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری جیسے بڑے منصوبے سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مستحکم وخوشحال ریاست کے طور پر جانا جائے گا اور عوام کے لئے روز گاراور کاروبار کے بے شمار مواقع بھی نکلیں گے۔
ہماری برآمدات کونئی منڈیاں ملیں گی اور تجارت کوفروغ حاصل ہوگا۔حکومت پاکستان دیگر جماعتوں کے تحفظات کوجلدازجلد ختم کرتے ہوئے منصوبے پر کام شروع کرے تاکہ راہداری منصوبے کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندرسے گہری ہے۔چین نے ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کا ساتھ دیا۔راہداری منصوبے پاک چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری ملکی ترقی وخوشحالی کاضامن قومی منصوبہ ہے جس کے ثمرات بلاتفریق تمام صوبوں اور پوری قوم کوملیں گے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کومتنازعہ بنانے سے ملک وقوم کواس کاسخت نقصان ہوگا۔ماضی میں بھی کالاباغ ڈیم جیسے عظیم منصوبوں کوسیاسی بناکر سرد خانے میں ڈال دیاگیا تھا جس کاخمیازہ توانائی بحران،آبی بحران اور بے روزگاری کی شکل میں آج قوم بھگت رہی ہے۔اقتصادی راہداری منصوبے کوکالاباغ باغ ڈیم کی طرح سیاسی بنانے سے گریز کیاجائے اور اس کے لئے ہم سب کو ملی اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔بھارت نہیں چاہتا ہے کہ یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے یہی وجہ ہے کہ وہ کالاباغ ڈیم کی طرح اسے بھی رکواناچاہتا ہے۔حکومت پاکستان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داریوں کواداکرے۔ملک خوشحال ہوگا توعوام کی زندگی آسودہ ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.