کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 50 لاکھ روپے سے ’’کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر فنڈ‘‘ قائم کردیا
منگل 12 جنوری 2016 19:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کی فلاح و بہبود کے لئے کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 50 لاکھ روپے سے ’’کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر فنڈ‘‘ قائم کردیا ہے جس سے ممبران کے بچوں کی شادیوں، تعلیمی اخراجات اور افسران اور ان کے خاندان کے افراد کومہلک بیماریوں کے علاج کیلئے نقد رقم بطور امداد دی جائے گی، ایسوسی ایشن نے اس فنڈ میں فوری طور پر 10 لاکھ روپے منتقل کئے ہیں جو سالانہ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جبکہ درکار مزید رقم عطیات سے اور ایسوسی ایشن کے فنڈ سے پوری کی جائے گی، اس بات کا فیصلہ کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ریحان خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا کہ یہ فنڈ3مقاصد کے لئے استعمال ہوگا جن میں افسران کے بچوں کی تعلیم، شادیاں یا مہلک بیماریوں کا علاج شامل ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایسے افسران جن کے بچے پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں یا داخلے کے منتظر ہیں یا جن کی شادیاں ہونے والی ہیں اور انہیں مالی وسائل کیلئے مشکلات کا سامنا ہے یا مہلک بیماری کے علاج کیلئے مشکلات ہیں وہ رابطہ کریں ضرورت مند افسران کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے ایم سی افسران کی ہیلتھ انشورنس پالیسی کو زیادہ شفاف بنانے کیلئے فوری طور پر اخبارات میں اشتہارات شائع کئے جائیں، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے طور پر افسران کی ہیلتھ انشورنس پالیسی شروع کرے گی جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کو حتمی شکل دے دی جائے گی جس کے لئے اخبارات میں اشتہارات شائع کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبران کیلئے ایک نوٹ بک چھپوائی جائے جبکہ مارچ میں ہونے والے انتخابات سے قبل 20 فروری تک ممبر شپ جاری رہے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ کے ایم سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ممبر شپ 20 فروری سے قبل حاصل کریں تاکہ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.