لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو میں سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے
جمعرات 14 جنوری 2016 13:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ، طویل عرصے کے بعد ماضی کے لیجنڈ اداکاروں کو اکٹھے دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاروں فلمسٹار شاہد ، مصطفی قریشی ، مسرت شاہین ، عرفان کھوسٹ ، راشد محمود ، اورنگ زیب لغاری ، اے نیئر ، پرویز رضا ، امان اللہ ، شیبا بٹ ، طاہر نوشاد ، سلیم البیلا ، سخاوت ناز ، شاہد خان اور سرمد کھوسٹ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گلوکارہ حوریہ خان ، انور رفیع ، آصف جاوید ، نرمل شاہ اور چاند نصرت نے شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کیا ۔(جاری ہے)
شو میں ماڈلز ڈولی ، ثناء گل ، آمنہ ، پارس، روینا روز ، عدن انجوہ ، ثناء خان اور ثانیہ نے ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ امان اللہ ، سخاوت ناز ، شاہد خان ، طاہر نوشاد اور سلیم البیلا نے کامیڈی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی ۔
شو کے دوران گلوکارہ نرمل شاہ مہدی حسن کی آواز میں فیض احمد فیض کا کلام ” مجھ سے پہلی سی محبت میری محبوب نہ مانگ “ سناتے ہوئے جذباتی انداز میں رو پڑیں جس پر حاضرین کی جانب سے انہیں بھرپور تالیاں بجا کر داد دی گئی ۔ شو میں ڈھول پلیئر ارشمہ کول نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں لیجڈ اداکاروں مصطفی قریشی ، شاہد ، عرفان کھوسٹ ، راشد محمود ، امان اللہ ، مسرت شاہین ، جاوید رضا ، اوررنگ زیب لغاری ، پرویز رضا ، اے نیئر ، شیبا بٹ اور سرمد کھوسٹ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیئے گئے ۔ شو کی کمپیئرنگ کے فرائض ماڈل و اداکارہ ڈولی اور سینئر صحافی شکیل زاہد نے انجام دیئے ۔ جبکہ کے شو کے آرگنائزر اویس ملک ، اسلم پھلروان ، ڈولی ،اسرار حسن اور پرویز رضا تھے۔ یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی اور اس میں شریک شرکاء نے فیشن و میوزیکل ایوارڈ شو کو ایشیائی کامیابی قرار دیا ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.