جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کے ساتھ نماز مغرب کی ادایئگی
جمعرات 14 جنوری 2016 14:04
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2016ء)کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کے مطابق انہوں نے ایک مسجد میں نماز مغرب ادا کی اور مسلمانوں سے گفتگو بھی کی ۔ اسلامی طرز کے لباس میں ملبوس ٹروڈو نے نماز کی ادائیگی کے بعد حاضرین سے مختصر خطاب کیا۔
(جاری ہے)
اپنے خطاب کا آغاز انہوں نے "السلام علیکم" کہہ کر کیا اور نماز میں شمولیت کا شرف بخشنے پر مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
ٹروڈو کے اس طرز پر اسلامک سینٹر کے امام ڈاکٹر شعبان نے اپنے ایک خطبے کے دوران انہیں عصر جدید کے نجاشی کے لقب سے نوازا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں حبشہ کے نصرانی بادشاہ نجاشی اصحمہ بن ابجر نے قریش کے مظالم سے تنگ آ کر ہجرت کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت کو پناہ دی اور ان کا دفاع بھی کیا تھا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.