ایس پی سٹی کا ہسپتالوں کے باہر ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے دورہ،اضافی وارڈنز تعینات
کسی ہسپتال کے باہررانگ پارکنگ یا تجاوزات ہوئی تو متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا‘ آصف صدیق
جمعرات 14 جنوری 2016 18:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق نے عوام کی خدمت اورٹریفک کی روانی میں بہتری کے پیش نظر شہر کے وزٹ کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے باہر ڈیوٹی چیک کی اور رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اورٹریفک کی روانی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
آصف صدیق نے ،فاطمہ میموریل ہسپتال ،سروسزہسپتال،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، میوہسپتال کے باہر اور گردونواح کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی گلبرگ کو ہدایت کی کہ پی آئی سی اور سرسز ہسپتال کے باہر رانگ پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں،انہوں نے دونوں ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے اضافی 4وارڈنز تعینات کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی ایس پی مغلپورہ کو ہدایت کی کہ میو ہسپتال کے باہر سے تجاوزات ختم کرتے ہوئے رانگ پارکنگ کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کریں اس سلسلے میں اضافی نفری بھی بلا سکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.