پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق
جمعرات 14 جنوری 2016 19:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا تاکہ سمندر پارپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے خاطرہ خواہ اقدامات کئے جاسکیں ۔ جمعرات کویہاتفاق رائے وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر انا لیپل کے درمیا ن ہونے والی ملاقات میں کیاگیا ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور دو طرفہ تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا۔طرفین نے بین الاقوامی معاملات بشمول دہشتگردی سے متعلق یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وفاقی سیکرٹری خضرت حیات خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر نے ایشین لیونگ ویج کانفرنس کے انعقاد کے سلسلہ میں جرمن حکومت کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔(جاری ہے)
مجوزہ کانفرنس اس سال 25سے 26مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
وفاقی وزیرنے مختلف شعبہ زندگی بشمول تعلیم ،صحت اور توانائی کے شعبے میں جرمن حکومت کے تعاون کو سراہا۔وفاقی وزیرنے جرمنی کی سفیر سے کہا کہ وہ پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کے لئے نئے مواقع تلاش کریں۔دوران گفتگو جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مائیگریشن سے متعلق مسائل زیر بحث آئے۔دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا تاکہ سمندر پارپاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے خاطرہ خواہ اقدامات کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.