سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
مریضوں کو پرائیویٹ طور پر ہزاروں روپے خرچ کر کے ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے ، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کا شدید احتجاج
جمعرات 14 جنوری 2016 20:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں واقع سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو پرائیویٹ طور پر ہزاروں روپے خرچ کر کے ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے جس کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی مشین موجود نہیں اور اسی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مفت ایم آر آئی کی بجائے پرائیویٹ لیب سے ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے ۔
سروسز ہسپتال زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ اپنے مریض کا علاج کروانے سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھاتے ہیں مگر اس کے باوجود ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث ہم دربدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ اس حوالے سے جب سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے پی ایس او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں اور نہ میں اس کا جواب دینے کا پابند ہوں اس کا جواب سپرنٹنڈنٹ ہی دے سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.