مسعود اظہر کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ‘ثبوت ملنے کی صورت میں گرفتار کیا جائیگا ‘رانا ثناء اللہ
صوبائی وزیر کی پنجاب میں رینجرز کو کسی بڑے آپریشن کے لیے ذمہ داری دینے کی خبروں کی تردید
جمعہ 15 جنوری 2016 13:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مسعود اظہر کو تحویل یا حفاظتی تحویل میں تفتیش کیلئے لیا گیا ہے اور ثبوت ملنے کی صورت میں ہی انھیں گرفتار کیا جائے گاصوبائی وزیرقانون نے بتایا کہ نہ تو کوئی گرفتاری ہوئی ہے اور ہی دفتر سیل ہوئے ہیں حکومت نے صرف سیالکوٹ اور بہاولپور میں مولانا مسعود اظہار کے بھائی عبدالروٴف کے مدارس کو شک کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تفتیش کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ مولانا مسعود اظہر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔صوبائی وزیر قانون نے ان خبروں کی تردید بھی کی کہ پنجاب میں رینجرز کو کسی بڑے آپریشن کے لیے ذمہ داری دی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.