پشاور میں پولیو کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا ‘ کیسز کی تعداد 53ہوگئی
ہفتہ 16 جنوری 2016 14:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیو کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور کے نواحی علاقے شکرپورہ کے ایک سالہ بچے محمد معاذ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ بچے کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا ‘پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پشاور میں پولیو کیسز کی تعداد 11 اور خیبر پختونخوا میں 16 ہوگئی ہے ‘ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ممالک میں ہوتا ہے، جہاں پولیو وائرس پایا جاتا ہے۔ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جون 2014 میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کیلئے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.