جماعت اسلامی نے سندھ کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل مسترد کردیا، آئین اور عدلیہ کی بالادستی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا، سراج الحق
ذیشان حیدر ہفتہ 16 جنوری 2016 19:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء ) جماعت اسلامی نے سندھ کے کریمینل پراسیکیوشن بل میں ترمیم مسترد کردی ہے اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مجرموں کو چھڑانے کی بجائے گرفتاری کا ٹاسک لے ،سندھ اسمبلی سے بل پاس ہونے پر حیرانگی ہوئی ۔ اگر سندھ اسمبلی کی طرح دوسری صوبائی اسمبلیوں نے بھی بل پاس کرلئے تو کوئی مجرم جیل میں نہیں رہے گا۔
سندھ اسمبلی کے منظور کردہ کریمینل پراسیکیوشن ترمیمی بل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا اور سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مجرموں کو بچانے کیلئے میدان میں آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی میں کمی سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا مگر موجودہ ترمیمی بل سے قانون شکنی کی حوصلہ افزائی ہوگی اور حکومتی پارٹیاں اپنے کسی رکن اور کارکن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہونگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.