پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک سے مالی معاونت حاصل ہو گی،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے فوائد پورے خطے کو منتقل ہونگے
سے گفتگو اسحا ق ڈارکی اے آئی آئی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب کیلئے منعقد ہ اجلاس میں شرکت
ہفتہ 16 جنوری 2016 20:53
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کی قیادت میں قائم ہونے والے ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے مزید مالی معاونت حاصل ہوگی،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے فوائد پورے خطے کو منتقل ہونگے ۔وہ ہفتہ کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔
اس دوران انہوں نے نئے مالی ادارے کی پاکستان کیلئے اہمیت سمیت سرمایہ کاری اور معیشت کے حوالے سے پاکستان اورچین کے مابین باہمی تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہا کہ اس عظیم منصوبے کے فوائد پورے خطے کو منتقل ہونگے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بینک کو ہمیشہ تعاون جاری رہے گااورانہیں امید ہے کہ دوسرے مالیاتی بینکس کے ساتھ ملکر بہترین کام کیاجائیگا،خطاب کے بعد وفاقی وزیرخزانہ نے چینی میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی طورپر کچھ ممالک نئے مالی ادارے کے کردار کے حوالے سے واضح نہیں تھے تاہم پاکستان کو پہلے دن سے پختہ یقین تھا کہ یہ بینک اہم کردار ادارکرے گا اور اس کے قیام کے بعد یہ سب حقیقت بن چکاہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.