پاکستان ٹیم 2017ء میں ہندوستان نہیں جائے گی ، نجم سیٹھی
اتوار 17 جنوری 2016 12:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی بحالی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بی سی سی آئی اپنے وعدے کو پورا نہیں کرتا پاکستان ٹیم بھی2017 میں ہندوستان کا دورہ نہیں کریگی ۔پی سی بی اور ہندوستان کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے درمیان ایک سال قبل دستخط شدہ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 2015 سے 2023 تک 6 سیریز طے پائی تھیں جس کی پہلی سیریز کی میزبانی 2015 میں پاکستان کو کرنا تھی لیکن بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات میں کھیلنے سے انکار کیا۔
نجم سیٹھی نے کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھارت دورے سے قبل بی سی سی آئی پہلے اپنے وعدے پورا کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی نے ہمیں چار سیریز کی میزبانی دینے کا معاہدہ کیا تھا اور پہلی سیریز کی میزبانی بھی ہمیں دی تھی جو انھیں ہمارے دورے سے قبل پورا کرنا ہوگا۔نجم نے کہا کہ '2009 میں انھوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا تھا کیونکہ جب ہماری ٹیم نے بھارت کا مختصر دورہ کیا تو آمدنی میں ہمارا حصہ نہیں دیا گیا۔
حال ہی میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2016 میں بھی پاکستان انڈیا سیریز کا امکان نہیں تاہم سیٹھی کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیوں بی سی سی رواں سال نہیں کھیل سکتا اگر دونوں حکومتیں کھیلنے کی اجازت دیں تو 15 دن میں سیریز کا انعقاد کوئی مشکل کام نہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستان جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.