سی ڈی اے کی تقسیم کے خلاف 20 جنوری کو بھرپور احتجاجی جلسہ کریں گے ، امان اللہ خان
تمام ملازمین 20 جنوری کو چیئرمین آفس کے احتجاجی جلسہ میں شرکت کر کے مزدور دوستی کا ثبوت دیں ، شباب بخاری سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے قائدین کا آئی نائن میں جلسہ سے خطاب
اتوار 17 جنوری 2016 17:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں موجود مزدوروں کا حقیقی ترجمان لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے زیر اہتمام سی ڈی اے بچاؤ مہم کے تحت STP ، آئی نائن میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری امان اللہ خان نے کہا کہ ہم سی ڈی اے کو کسی بھی صورت تقسیم ہونے نہیں دیں گے ۔
جانیں لڑائیں گے لیکن ادارے کو تقسیم ہونے سے بچائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری ، چیف جسٹس آف پاکستان اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پورے ادارے کو میئر کے ماتحت کیا جائے لیکن سی ڈی اے کو تقسیم نہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے کے تمام محنت کش 20 جنوری 2016 کو چیئرمین آفس میں ہونے والے احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کر کے سی ڈی اے کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے سی ڈی اے کے تمام ملازمین تمام افسران اور دیگر تمام ٹریڈ یونین کو جلسہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اس موقع پر چودھری یاسین گروپ سے تعلق رکھنے والے ڈی آئی خان گروپ کے عارف تنویر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔
جلسہ سے لیبریونین کے صدر سید شباب بخاری ، چیئرمین اظہار عباسی ، چیف آرگنائزر راجہ حسن اختر ، سپریم ہیڈ داؤد خان ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات قاری آصف الخیری ، عقیل قادری ، اسلام خان ، چودھری ظفر ، چودھری رئیس ، عارف تنویر و دیگر نے بھی خطاب کیامزید قومی خبریں
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.