عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے
جدوجہد کی ہے ،صوبائی صدر ویمن ونگ پنجاب سیدہ فرح اعظمیٰ
ذیشان حیدر پیر 18 جنوری 2016 20:07
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن ہے جس نے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر وترقی ، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ پنجاب کی صوبائی صدر سیدہ فرح اعظمی نے خواتین سے بات چیت کے دوران کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ نیاپاکستان کا خواب ہرصورت میں پورا ہوگا کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے قا ئد اعظم اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے پاکستان کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوا می مسائل کے حل کیلئے جد و جہد کی بنا پر خیبر سے کراچی تک مقبو ل ترین جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی اس وقت حقیقی اپوزیشن ہے جبکہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے مل کر فرینڈ لی اپوزیشن کا کر دار ادا کر ر ہی ہے۔سیدہ فرح اعظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کی دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،پی ٹی آئی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.