کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
منگل 19 جنوری 2016 11:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) کراچی میں موسلا دھار بارش سے نکاسی آب اور بجلی کا نظام درہم بر ہم ہو گیا۔ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث سڑک دھنس گئی۔ جس میں 7 گاڑیاں پھنس گئیں تاہم 5 گاڑیاں نکال لی گئیں۔ دوسری جانب بجلی کے تعطل سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش سے 58 فیڈر ٹرپ ہو گئے۔ کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر اور پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ قائم علی شاہ نے پولیس کو سیورج لائنز بند کرنے والے گروپ پر نظر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے گرومندر، فائیو اسٹار چورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.