3 نومبر ایمرجنسی کیس
سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی خصوصی عدالت کی سماعت کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسز جاری۔محض ہراساں کئے جانے پر حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے،سپریم کورٹ
منگل 19 جنوری 2016 12:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے 3 نومبر 2007ء کی ایمرجنسی میں شریک جرم قرار دیئے جانے والے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواست پر خصوصی عدالت کی سماعت کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے‘ عدالت نے کہا ہے کہ محض ہراساں کئے جانے پر حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے‘ کسی نے آپ کو گرفتار تو نہیں کیا ہے۔
جبکہ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو مقدمے کی سماعت کی اس دوران عبدالحمید ڈوگر کی جانب سے افتخار گیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
ٹرائیل کورٹ ان کے موکل کو شریک جرم قرار دینے کا کوئی حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔
3 نومبر 2007ء سے متعلق معاملات سے ان کا بطور چیف جسٹس کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کا بطور چیف جسٹس انتظامی امور سے کوئی تعلق بنتا ہے۔ سپریم کورٹ کا 14 رکنی لارجر بنچ کا فیصلہ صرف سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ہے لہذا ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے اور ماتحت عدالت اس طرح کا کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔ یہ بہت انتہائی اہمیت کا حامل مقدمہ ہے اس لئے خصوصی عدالت کو کام سے روکا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کو صرف ہراساں ہی کیا جا رہا ہے نا گرفتار تو کسی نے نہیں کیا اس لئے حکم امتناعی نہیں دے سکتے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.