پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول پارٹنر زکی تربیتی ورکشاپ کا آغاز
منگل 19 جنوری 2016 14:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم میں توسیع کے 15ویں مرحلے میں منسلک ہونے والے سکول مالکان کی سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کے حوالے سے تربیت کا آ غاز کر دیا ہے۔اس تربیت کا مقصد طالب علموں کی حاضری کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو چلانے میں مدد دینا ہے۔
(جاری ہے)
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق بہاول پور ، رحیم یار خان، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، راجن پور، خانیوال اور مظفر گڑھ کے سکول مالکان کی تربیتی ورکشاپ ریجنل آفس ملتان میں منعقد کی جارہی ہے جبکہ فیصل آباد ، قصور ، اوکاڑہ ،شیخو پورہ، وہاڑی بہاول نگر،جھنگ اورخوشاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے سکول پارٹنرز کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں آ ج صبح 9بجے منعقد ہوگی۔
ترجمان کے مطابق اس تربیتی پروگرام کے بعد سکول پارٹنر اپنے طالب علموں کی تفصیل بذریعہ کمپیوٹرائزڈ نظام جمع کروائیں گے اور ان طالب علموں کی تصدیق کے بعد سکول مالکان کو ماہانہ واجبات ادا کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سکولوں میں موجود طالب علموں کو نصابی کتب بھی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مفت مہیا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.