مسلمان مردوں کو مہاجرین کے مراکز میں بند رکھا جائے،ڈچ حکام

منگل 19 جنوری 2016 20:02

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء)ڈچ حکام کے مطابق ہالینڈ میں پناہ گزینوں کی مجوزہ رہائش گاہ کے خلاف احتجاج متشدد صورت اختیار کر گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی شب ہالینڈ کے کئی قصبوں میں مہاجرین کی مجوزہ رہائش گاہوں کے خلاف پر تشدد احتجاج کیا گیا۔ تارکین وطن کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے ہالینڈ میں خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کے اختتام پر بھی ہالینڈ کے شہر اْٹرَیشٹ کے قریب ہی واقع گیلڈرمالسن نامی قصبے میں پناہ گزینوں کی مجوزہ رہائش گاہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا تھا۔ احتجاج میں شامل نوجوان مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے بعد صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی تھی۔ ڈچ حکومت کو پناہ گزینوں کے لیے رہائش فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب مہاجرین کے بارے میں ولندیزی عوام کی رائے بھی منقسم ہے۔غچ حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان مردوں کو پناہ گزینوں کے مراکز میں مقید رکھا جائے۔