جب فیصلے آل پارٹیزکانفرنس میں کئے جاتے ہیں تو پارلیمنٹ غیرموثر ہوجاتاہے، محسن لغاری
دعاگوہیں سعوی عرب اورایران کے درمیان پاکستان کرداراداکرسکے یہ اعزازہوگا، ایوان میں بحث پرکوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے حکومت ایوان کو جواب دہ ہے،سینیٹ میں اظہارخیال
منگل 19 جنوری 2016 21:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) سینیٹ میں پریذائیڈنگ آفیسر محسن لغاری نے رولنگ دی ہے کہ جب فیصلے آل پارٹیزکانفرنس میں کئے جاتے ہیں تو پارلیمنٹ غیرموثر ہوجاتاہے،جب تک پارلیمنٹ کوبطورفورم استعمال نہیں کیاجائیگا مسئلے بہترطورپرحل نہیں ہوسکتے جبکہ قائدحزب اختلاف سینٹراعتزازاحسن نے کہاکہ فیصلے دوآدمیوں کے بجائے پارلیمان میں ہونے چاہئیں، ہم دعاگوہیں کہ سعوی عرب اورایران کے درمیان پاکستان کرداراداکرسکے یہ اعزازہوگا، ایوان میں بحث پرکوئی قدغن نہیں ہونی چاہیے حکومت ایوان کو جواب دہ ہے۔
منگل کو سینٹ کے اجلاس میں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تحریک التواء پر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جمعہ کو وزیراعظم نے تمام جماعتوں کے سربراہان کو اقتصادی راہداری منصوبے پر ایوان وزیراعظم میں مدعو کیا جہاں اس منصوبہ پر اتفاق ہوا اورکسی قسم کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس فیصلہ کے بعد کوئی ابہام باقی نہیں رہا، تمام جماعتوں کے لیڈروں نے کہا کہ تمام امور طے پا گئے ہیں اور اگر کوئی اختلاف ہوا تو یہی فورم ہو گا جہاں اس کو دور کریں گے، یہ تحریک التواء جب لائی گئی تو اس وقت یہ اجلاس نہیں ہوا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.