باچا خان یونیورسٹی میں حملے کے بعد 2 دھماکے‘دھماکوں سے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2016 12:31
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 جنوری۔2015ء) باچا خان یونیورسٹی میں حملے کے بعد 2 دھماکے سنے گئے ہیں تاہم دھماکے سے ا ب تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پروفیسر شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں‘دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ایک اور بیان کے مطابق یونیورسٹی کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
یونیورسٹی کے ایک زخمی طالب علم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہمیں محفوظ مقام پر جانے کا کہا ، دہشت گرد عقبی راستے سے یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔حملے کے بعد بڑی تعداد میں ریسکیو عملہ پہنچ گیا جبکہ بڑی تعداد میں ایمبولینسیں بھی موجود ہیں۔
ریسکیو عملہ اب تک متعدد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچا چکا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں جاری ہے جس میں پولیس اور پاک فوج شامل ہے۔پاک فوج کے دستے ہیلی کاپٹر کے ذریعے یونیورسٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے 70 فیصد طالب علموں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ 90 فیصد علاقہ کلیئر کرایا جاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.