باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے کروایا ، رحمان ملک
بدھ 20 جنوری 2016 14:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے کروایا ہے ، پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے پاکستان کو حملے کی دھمکی دی تھی ، یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سدہ پر جو حملہ ہوا ہے اس سے پی پی پی کی قیادت کو گہرا دکھ ہوا ہے اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں یونیورسٹی پر حملہ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت الزامات کی سیاست نہیں کرینگے اس وقت اعتماد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے اور دہشتگردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کے بعد حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کرے مگر ایسا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سکول واقعہ کی انکوائری رپورٹ بھی پبلک نہیں ہوئی اس پر ہم قومی اسمبلی اور سینٹ میں آواز اٹھائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی دہشتگردی کے حملے ہوئے ہیں اس میں بھارت کا کسی نہ کسی شکل میں ہاتھ ضرور ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.