سندھ میں حاصل اختیارات کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں،ڈی جی ایف آئی اے

عمران فاروق قتل کیس تفتیش کے مراحل میں ہے ، مناسب شواہد کی دستیابی پر ٹیم لندن روانہ کریں گے،میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 جنوری 2016 15:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹرجنرل اکبر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سندھ میں حاصل اختیارات کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں، عمران فاروق قتل کیس تفتیش کے مراحل میں ہے ، مناسب شواہد کی دستیابی پر ٹیم لندن روانہ کریں گے۔کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مفرور کئی ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش جاری ہے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جو قصوروار ہوگا اسے سزا عدالت دے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کرپشن اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ ہمارے بڑے بھائی ہیں ، ان سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ سندھ میں حاصل اختیارات کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں بڑے نام کے حوالے سے شواہد مل گئے ہیں ، جلد گرفتاری کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :