وزیراعظم محمد نواز شریف کے برادر نسبتی میاں لطیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک
بدھ 20 جنوری 2016 16:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمدنواز شریف کے برادر نسبتی ،خاتون اول بیگم کلثوم نوازکے بھائی اورسابق رکن اسمبلی محسن لطیف کے والد میاں لطیف طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔وزیر اعظم کے برادر نسبتی اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے بھائی میاں لطیف طویل عرصہ سے بیمار تھے ۔
تین روز قبل انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا تھاتاہم بدھ کی علی الصبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ انتقال کی خبر پر عزیز و اقارب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد شاد مان میں محسن لطیف کی رہائشگاہ پر پہنچ گئی ۔(جاری ہے)
مرحوم کی نماز جنازہ واسا گراؤنڈ شادمان میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز ، کیپٹن (ر) محمد صفدر ،میاں محسن لطیف ، مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، خواجہ احمد حسان،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ، غزالی سلیم بٹ ، رانا مبشر اقبال ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود ،سہیل ضیاء بٹ ، آجاسم شریف ، میاں نصیر احمد ، حافظ نعمان ، ، میاں سلیم ، چوہدری نعمان طارق ، چوہدری طارق ، سی سی پی او لاہو کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، نعمان بٹ ، خرم نذیر ، عباس احسان، خالد بٹ ، سردار کلیم ، جنید بٹ ، میاں نذیر احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.