حکومت نے قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا ہوتا تو سانحہ چار سدہ پیش نہ آتا‘ حکمران اس وقت جاگتے ہیں جب دہشت گردوں کا ٹولہ آکر ان کے سر میں دھول ڈالتا ہے عوام کے جان و مال کی حفاظت مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ،دہشت گردی کا ناسور اور کرپشن کا کینسر ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ‘باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں ‘دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر سرعت کے ساتھ عمل کیا جائے
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ’’ سی لاہور‘‘ کے نام سے جاری نمائش کے شرکاء سے خطاب
بدھ 20 جنوری 2016 21:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا ہوتا تو آج چار سدہ کا سانحہ پیش نہ آتا‘حکمران اس وقت جاگتے ہیں جب دہشت گردوں کا ٹولہ آکر ان کے سر میں دھول ڈالتا ہے‘مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی پہلی ذمہ داری عوام کے جان و مال کی حفاظت ہے جو حکمران اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہے اسے حکومت کرنے کا حق نہیں ۔
دہشت گردی کا ناسور اور کرپشن کا کینسر ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں ‘باچا خان یونیورسٹی پر حملے کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں ‘دہشت گردی کو جڑ وں سے اکھاڑنے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر سرعت کے ساتھ عمل کیا جائے ‘حکمران استحصالی اور طبقاتی نظام کو ختم کرکے عوام کو تعلیم ،صحت ،روز گار اور چھت کی سہولت مہیا کریں تو دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش گھمبیر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.