لاطینی امریکہ: زِکا وائرس سے متاثرہ ماوٴں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ
عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 13:16
برزیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 جنوری۔2015ء) برازیل میں نئے اعداد وشمار کے مطابق زِکا وائرس سے متاثرہ ماوٴں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر سے اب تک کوتاہ سری غیر معمولی طور پر چھوٹے سر کا ہونا کے تین ہزار 898 کیس سامنے آچکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کی رپورٹ میں ان کیسز میں 35 ہزار کا اضافے کے بعد حکام نے پہلی مرتبہ اس کا نوٹس لیا۔
زِکا نامی یہ وائرس آیڈز جیپٹی مچھر کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔برازیل سب سے بڑے پیمانے پر زِکا وائرس سے متاثر ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں زِکا وائرس سے پہلے ہی پانچ بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ جبکہ دیگر 44 کیسوں کی تحقیقات جاری ہیں۔(جاری ہے)
گذشتہ ہفتے وزیرِ صحت مارسیلو کیسٹرو نے بتایا کہ تینوں میں سے کسی وائرس کی موجودگی کی شناخت کے لیے جانچ کی ایک نئی کِٹ بنائی گئی ہے۔
انھوں نے مختصر مدت کے دوران زِکا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔اس وقت زِکا وائرس سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ جہاں مچھروں کی نسلوں کی افزائش ہوتی ہے اْس ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹایا جائے۔کئی دیگر لاطینی امریکی ممالک میں زِکا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کولمبیا میں 13 ہزار پانچ سو سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔کولمبیا کے وزیرِ صحت الیہنڈرو گویریا کے مطابق برازیل کے بعد (لاطینی امریکہ میں) ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے جہاں زِکا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔بولیویا میں حکام نے زِکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا پہلا کیس رپورٹ کیا ہے۔سانتا کروز کے مشرقی شعبے کی ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جواکین مانیسٹیریو نے اس خاتون نے ملک سے باہر سفر نہیں کیا یہ ملک کے اندر ہی پیدا ہونے والا کیس ہے‘بیماریوں کی روک تھام اور اْن کے کنٹرول کے امریکی مراکز نہ گذشتہ جمعے حاملہ خاتون کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ زِکا وائرس سے متاثرہ برازیل اور دیگر لاطینی اور غرب الہند کے ممالک کے سفر سے گریز کریں۔یہ سفری پابندیاں برازیل، کولمبیا، السلواڈور، فرانسیسی گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہونڈوراس، مارٹنیک، میکسیکو، پناما، پیراگوئے، سورینام، وینزویلا اور پورٹو ریکو کے سفر پر لاگو ہوتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.