پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 4 ہزار خواتین کے لئے مارکیٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا
ڈومیسٹک ورکرز پروگرام کے تحت گھریلو سطح پر کام کرنے والی 10000خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی‘ وہ معاشی طو رپر مستحکم ہو سکیں‘حمیدہ وحید الدین
جمعرات 21 جنوری 2016 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت 4 ہزار خواتین کے لئے مارکیٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے نیز ڈومیسٹک ورکرز پروگرام کے تحت گھریلو سطح پر کام کرنے والی 10000خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ معاشی طو رپر مستحکم ہو سکیں ۔
وہ یہاں پنجاب اسمبلی میں ILO / کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں - وفد میں سینئر ریجنل ڈائریکٹر برائے افغانستان ، پاکستان اور سری لنکا‘ مس لیزلی ٹینے اور جینڈر ایڈوائزر برائے کینیڈین پروگرام سپورٹ یونٹ کی ڈاکٹر فرحت شیخ شامل تھے - صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر آمنہ امام بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔(جاری ہے)
حمیدہ وحید الدین نے وفد کو حکومت پنجاب کے خواتین کی فلاح و بہبود ، معاشی ترقی اور تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور وویمن پیکیج 2016 ء کے لئے مجوزہ تجاویز سے آگاہ کیا - صوبائی وزیر نے وفد کو ILO کے تعاون سے گھریلو ورکروں ، ڈے کیئر سنٹر اور ورکنگ وویمن ہوسٹلز کے سٹاف کی تربیت کے پروگرام کے متعلق بھی آگاہ کیا -انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو معاشی طو رپر مستحکم کرنے کے لئے خود روزگار سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا آغاز کیا ہے - اس پروگرام کے تحت اب تک 4.8 ارب روپے کے قرضے دئیے جا چکے ہیں اوران میں سے 40 فیصد قرضے پنجاب بھر کی خواتین کو دئیے گئے ہیں - صوبائی سیکرٹری نے (WOW) ویمن آن وہیلز مہم اور خواتین کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی ۔
وفد نے حکومتی اقدامات کو سراہا اور ، گھریلو ورکروں کی تربیت اور معاشی ترقی میں خواتین کے کردار ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.