چوہدری نثار کا عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کی میڈیا سے گفتگو کا نوٹس ، ملزم کو عدالت پیش کرنیوالا پولیس افسر معطل، عمرا ن فاروق کیس عدالتی ہے ، میڈیا سرکس بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،ملزم کی میڈیا سے بات چیت کیس پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
جمعرات 21 جنوری 2016 23:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے نامزد ملزم خالد شمیم کی عدالت کی پیشگی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کا سخت نوٹس لے لیا ، وزیرداخلہ نے ملزم کو میڈیا سے دور نہ رکھنے پر پولیس افسر کو فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
(جاری ہے)
جمعرا ت کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عمرا ن فاروق کیس کو عدالتی کیس ہی رہنا چاہیئے اسے میڈیا سرکس بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
ملزم کی میڈیا سے بات چیت عدالتی کاروائی پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے عمران فاروق قتل کیس میں صرف سچائی اور انصاف کو مقدم رکھا جائے گا ۔ وزیرداخلہ نے خالد شمیم کی عدالت میں پیشگی کے موقع پر پولیس گارڈ زکے انچارج کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.