مسلم ممالک میں تقسیم سے اوآئی سی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، او آئی سی کے اجلاس کے ا علامیہ کی حمایت کرتے ہیں‘ پروفیسر ساجد میر
جمعہ 22 جنوری 2016 16:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں تقسیم سے اوآئی سی کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ،جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے ا علامیہ کی حمایت کرتے ہیں،اسلامی ممالک ایک دوسرے کی سلامتی اور خودمختاری کویقینی بنائیں، مداخلت اور جارحیت کسی طور بھی جائزنہیں۔
جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحرین، یمن، شام، صومالیہ کے داخلی معاملات میں ایرانی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت قابل مذمت ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کے لیے کردار اداکرے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کے درمیان باہمی اتحاد ضروری ہے۔(جاری ہے)
اسلامی ممالک کے درمیان شکست و ریخت ہوگی اور فرقہ وارانہ کشیدگیاں امت کی یکجہتی کے لیے مضر ہیں۔
انتشار سے داعش ایسی تنظیمیں طاقت پکڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی خرابی سے مسلم امہ کے اصل مسائل سے توجہ ہٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی ملک کی طرح سعودی عرب کو بھی اپنا دفاع بہتر اور مضبوط تر بنانے کا حق حاصل ہے۔ سعودی عرب کا توانائی کی پیداوار کیلئے چین کے ساتھ معاہدہ خوش آئند ہے۔اس پر امریکہ کی طرف سے پاکستان کو آنکھیں دکھانا اور سعودی عرب کو دھمکیاں دیناناقابل فہم ہے۔ امریکہ کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کہ پاکستان سعودی عرب کو ایٹم بم دے سکتا ہے، پاکستان پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ایٹم بم کوئی کیک نہیں کہ اٹھا کر جسے چاہا دے دیا۔ اسرائیل کے نیوکلیئر پروگرام کی جانب سے امریکہ کی آنکھیں کیوں بند ہیں؟۔ امریکہ سعودی عرب اور پاکستان کی بجائے اسرائیل کی بدمعاشی اور سفاکیت کو روکے۔حکومت کو پاکستان پر ایسے بے بنیاد الزامات پر امریکہ سے احتجاج کرنا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.