اورنج ٹرین کیلئے لوگون کو گھروں سے بیدخل کیا جارہا ہے:میان محمود الرشید
ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 20:11
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے کہا ہے کہ جتنا پیسہ اورنج ٹرین پر خرچ کیا جا رہا ہے اس سے صوبے میں2500سکول اور500ہسپتال قائم کئے جا سکتے ہیں لیکن نہ جا نے پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لیا جا رہا ہے حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کی آڑ میں لوگوں کا معاشی قتل اور انکو بے گھر کیا جا رہا ہے، سرکاری وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے سڑکوں، پلوں اور غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی بجائے قرضے دیکر ٹرخایا جا رہا ہے، صوبے میں گڈ گورننس کے تصور کو زبح کر دیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں محمودالرشید نے کہا کہ منصوبہ سے 10لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونگے،ملتان روڈ، لکشمی چوک، جین مندر، لاہور ہوٹل، میکلوڈ روڈ سمیت دیگر تجارتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کانقصان ہوگا، لوگوں کو اپنے ہی گھرسے بیدخل کیا جا رہا ہے، منصوبہ ملکی اور غیر ملکی قوانین کے برعکس ہے۔(جاری ہے)
25 کے قریب ثقافتی وتاریخی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے، لاہور کا حسن ختم ہو جائیگا، دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے باعث کٹنے والے درختوں سے ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھے گی،گنجان علاقوں میں کینسر، دمہ اور سانس کے امراض پھیلیں گے، اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ منصوبے سے عوام ہمیشہ کی طرح خسارے میں رہے گی اورنج ٹرین کا حشر بھی پیلی ٹیکسی اور تندو ر سکیم جیسا ہوگا۔محمودالرشید نے حکومت سے مطالبہ کیا عوام کے کم سے کم نقصان کیلئے اورنج ٹرین کا روٹ تبدیل کیا جائے اور متاثرین کو بروقت ادائیگی کی جائے۔انہوں نے متاثرین اورنج ٹرین کے ہمراہ کل ( اتوار کو)چوبرجی چوک میں احتجاجی مظاہرے کابھی اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.