لاہور ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب کو معذور افراد کو سہولیات فراہمی، سرکاری ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عملدرآمد اور خدمت کارڈ سے متعلق رپورٹ پیش کرنیکا حکم
جمعہ 22 جنوری 2016 21:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پرکیس کی سماعت کی۔نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی جانب سے معذور افراد کے مفت خصوصی قومی شناختی کارڈز جاری کئے جا رہے ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈی کیپ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ہزار ساٹھ بیڈز پر مشتمل خصوصی ہسپتال قائم کر کے معذور افراد کو ادویات اور صحٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے اپنے قوانین میں ترامیم کر کے ترانوے نئی بننے والی عمارتوں میں معذور افراد کے لئے خصوصی ریمپ،،،لفٹس،ٹوائلٹس اور خصوصی پارکنگ کی سہولیات کی منظوری دے دی ہے۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر آرکیٹکٹ پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی عمارتوں کی تعمیر میں معذور افراد کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔
حکومت پنجاب کے وکیل نے چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب داخل کرانا چاہئیے تھا۔انجمن بحالی معذوراں اوکاڑہ کے صدر مظہر نواز نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے انہیں نوکریاں فراہم کرنے کی بجائے چھتیس روپے ماہانہ کے حساب سے تین ماہ بعد خدمت کارڈ کے ذریعے فراہم کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوکریاں چاہئیں بھکاری نہیں بننا چاہتے۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو تفصیلی جواب داخل کرنے اور ذمہ دار افسر عدالت میں بھجوانے کی ہدائت کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.