آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا،شاہد خان آفریدی باؤلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے
باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پہلے، بھارت کے ایشوین دوسرے، سری لنکا کے سینانیاکے چوتھے، زمبابوے کے کریمر پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے نمبر پر ،آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے پر براجمان
ہفتہ 23 جنوری 2016 17:28
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جبکہ کپتان شاہد خان آفریدی باؤلنگ میں ایک درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس چوتھے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ ٹی 20 ٹیم کے کپتان کین ولیمسن پانچ درجے ترقی کے بعد پہلی بار چھٹے نمبر پر آئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ساتویں، زمبابوے کے مساکازا آٹھویں، یو اے ای کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد نویں اور سری لنکا کے پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پہلے، بھارت کے ایشوین دوسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی تیسرے، سری لنکا کے سینانیاکے چوتھے، زمبابوے کے کریمر پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، سری لنکا کے لاستھ ملنگا ساتویں، نیوزی لینڈ کے میکلیناگن آٹھویں، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نویں اور افغانستان کے زردان دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی دوسرے، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسرے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، سری لنکا کے میتھیوز پانچویں، ویسٹ انڈیز کے سیمیولز چھٹے، جنوبی افریقہ کے ڈومنی ساتویں، بھارت کے یووراج سنگھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے براوو نویں اور آسٹریلیا کے میکسویل دسویں نمبر پر ہیں۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.