عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کریں‘ ماضی میں عمران خان نے پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کی‘پاک چین دوستی کی لازوال داستان سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہے‘بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں بھی اس پر اثر انداز نہیں ہوسکیں ‘ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید نکھار پیدا ہوا ہے
مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کی بات چیت
ہفتہ 23 جنوری 2016 17:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کریں‘ ماضی میں عمران خان نے پاک چین تعلقات متاثر کرنے کی کوشش کی‘پاک چین دوستی کی لازوال داستان سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہے‘بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں بھی اس پر اثر انداز نہیں ہوسکیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید نکھار پیدا ہوا ہے اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔
بلاشبہ یہ دوستی پاکستان کا عظیم سفارتی ورثہ ہے جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ پاک چین دوستی کا جب بھی ذکر آئے گا تو وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مساعی ، محنت اور کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
موجودہ دور معاشی سفارتکاری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے جانا جاتاہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو پنجاب کی طرف راغب کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔
پاکستان اور چین کی دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔پاکستان میں چین کے تعاون سے ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کی ٹھوس بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اربوں ڈالر کے منصوبوں کے معاہدے ہوئے اور صرف چند ماہ کے دوران ان معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور برق رفتاری سے کام جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.