شام کے بحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے،امریکی نائب صدر جوبائیڈن
سیاسی حل ممکن نہ ہوا تو امریکہ اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آ پریشن کرینگے، پریس کانفرنس
اتوار 24 جنوری 2016 13:25
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جنوری۔2016ء) امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگرشام کاسیاسی حل ممکن نہیں تو امریکا اور ترکی داعش کیخلاف فوجی آ پریشن کریں گے۔استنبول میں ترک وزیر اعظم احمد داود اوگلو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ شام کے بحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے۔
(جاری ہے)
تاہم شام کے مسئلے کا سیاسی حل نہ نکل سکا تو امریکااورترکی شام میں داعش کیخلاف کارروائی کیلیے تیارہیں۔
شام امن مذاکرات(آج) پیر سے جنیوامیں شروع ہونے کاامکان ہے۔ لیکن شامی اپوزیشن کی شمولیت کے معاملے کے باعث یہ مذاکرات تعطل کاشکارہیں۔امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کی۔ جس میں شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.