ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے ٗ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز
بائل فون اور موبائل انٹرنیٹ کا ملکی ترقی اور غربت میں کمی سے براہ راست تعلق ہے ٗرشید بٹ کا بیان
اتوار 24 جنوری 2016 16:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جنوری۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے مطابق ٹیلی کام سروس کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ سے اسکے استعمال میں 0.2 فیصد سے 3.8 فیصد تک کمی آتی ہے جس سے شرح نمو متاثر ہوتی ہے،ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
اتوار کو یہاں جاری بیان میں شاہد رشید بٹ نے کہا کہ اشیائے تعیش پر دس فیصد ایڈوانس ودھولڈنگ ٹیکس عائد ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پر یہ ٹیکس چودہ فیصد کے تناسب سے عائد کیا گیا ہے، اس شعبہ پر ٹیکسوں کا مجموعی بوجھ چالیس فیصد ہے ۔
انہوں نے کہاکہ موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ کا ملکی ترقی اور غربت میں کمی سے براہ راست تعلق ہے۔پاکستان میں 13 کروڑ موبائل صارفین ہیں جن میں سے صرف ایک کروڑ اسی لاکھ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں جنکی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سموں کی بایو میٹرک تصدیق کے فیصلے سے جہاں صارفین کی تعدادمیں کمی آئی وہیں موبائل کمپنیوں پر تقریباً سات ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال کو بدلنے کیلئے ٹیلی کام انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.