جماعت اسلامی یوتھ کا کرپشن فری پاکستان مہم چلانے کا اعلان
عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء ) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس زیرصدارت مرکزی صدر زبیراحمد گوندل منصورہ لاہور میں ہوا۔جس میں نوید انور سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سال کا جائزہ اور رپورٹس پیش کی گئیں۔اس اہم اجلاس میں سال 2016کے لیے پلاننگ کی گئی۔
مارچ میں ”کرپشن فری پاکستان“ جبکہ اگست میں ”جان سے پیارا پاکستان“ مہم چلانے کا اعلان کیا گیا۔(جاری ہے)
اس اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جماعت اسلامی کے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔ نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اور موٴثر آواز اٹھانے کی حکمتِ عملی بنائی گئی۔منتخب اضلاع میں یوتھ کنونشن کی تیاری کے لیے ٹاسک دیے گئے۔سال پاکستان کی یوتھ کے لیے انتہائی اہم سال ہوگا جس میں یوتھ پاکستان کے مسائل کے خلاف جنگ لڑے گی۔ رکنیت سازی مہم بھی زیر بحث رہی۔ حافظ عدیل گجر کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ پاکستان میں اضافہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.