جنرل راحیل شریف کامقررہ وقت پر ریٹائر ہونے کا بیان موضوع بحث بنا رہا
آرمی چیف کا بیان پاک فوج جیسے عظیم ادارے کی عزت میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے ‘سیاسی و عوامی حلقے
پیر 25 جنوری 2016 19:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع کی بجائے مقررہ وقت پر ریٹائر ہونے کا بیان موضوع بحث بنا رہا ۔ سیاسی اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا بیان پاک فوج جیسے عظیم ادارے کی عزت میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے ۔
(جاری ہے)
پیر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ وہ ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتے اور مدت ملازمت مکمل ہو نے پر ریٹائر ہو جائینگے، آرمی چیف کا یہ بیان سرکاری و نجی دفاتر اور سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ۔
بحث و مباحثے کے دوران کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی بہادری سے قیادت کی لیکن ان کا مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا واضح بیان پاک فوج جیسے ادارے کی عزت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا ۔ سیاسی حلقوں کی طرف سے آرمی چیف کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے پاک فوج کا ادارہ مزید مضبوط ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.